ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز بشام سے 27 کلومیٹر دور شمال مغرب میں تھا


ویب ڈیسک January 03, 2016
زلزلے کے نیتجے میں کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فوٹو: فائل

ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دوپہر ایک بج کر 50 منٹ پر شانگلہ اور سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز بشام سے 27 کلومیٹر دور شمال مغرب میں تھاجب کہ گہرائی 10 کلومیٹر زیرزمین تھی تاہم زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے اور ریکٹر اسکیل پر جھٹکوں کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں