اندرون سندھ سے سانحہ صفورا کا مرکزی ملزم عمرکاٹھیو گرفتار سی ٹی ڈی

عمرکاٹھیو کو سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم سعد عزیز کی نشاندہی پرگرفتار کیا گیا، کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ


ویب ڈیسک January 03, 2016
عمر کاٹھیو کی بیوی سندھ میں داعش کی خواتین کا نیٹ ورک چلاتی ہے۔ فوٹو: فائل

کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے اندرون سندھ کارروائی کرتے ہوئے سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم عمر کاٹھیو عرف جلال کو گرفتار کرلیا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سانحہ صفورا کے ملزم سعد عزیزکی نشاندہی پراندرون سندھ سے عمرکاٹھیو عرف جلال کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ عمرکاٹھیو القاعدہ کا رکن اور اس کے سربراہ اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی بھی رہا ہے تاہم بعد میں ملزم نے داعش میں شمولیت اختیار کرلی تھی ۔ ملزم نے سندھ میں 2011 میں دہشت گردوں کا منظم نیٹ ورک قائم کیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو عربی زبان پر عبور حاصل ہے جب کہ دہشت گردوں کے لئے فنڈنگ اور ان کو کارروائی کے لئے دیگر سہولیات فراہم کرنا عمر کاٹھیو کی ذمہ داریوں میں شامل تھا۔ ملزم سانحہ صفورا کا بھی سہولت کارتھا جب کہ اس کی بیوی سندھ میں داعش کی خواتین کا نیٹ ورک چلاتی ہے۔ عمر کاٹھیو سے نامعلوم مقام پر تفتیش شروع کردی گئی ہے اور اس کی نشان دہی پر اہم گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں