سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف نہ ملا تو رائیونڈ کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے طاہرالقادری

حکمرانوں کے رویئے سے لگتا ہے کہ وہ اسلام آباد میں ایک بار پھر دھرنا چاہتے ہیں، سربراہ عومی تحریک


ویب ڈیسک January 03, 2016
حکمرانوں کے رویئے سے لگتا ہے کہ وہ اسلام آباد میں ایک بار پھر دھرنا چاہتے ہیں، سربراہ عومی تحریک فوٹو: فائل

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14 افراد کے قتل میں حکمران ملوث ہیں اوراگر انصاف نہ ملا تو رائیونڈ دور نہیں اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

لاہورمیں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن سانحے میں قتل ہونے والے 14 افراد کا مقدمہ حکمرانوں پر چلایا جائے اور اس کیس پر فوجی عدالت میں کیس چلنا چاہئے، ہم کسی سے کچھ بھی نہیں مانگتے صرف ماڈل ٹاؤن کے معصوم 14 شہریوں کے قتل میں ملوث ملزما ن کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیس میں ہمارے مظلوموں اور گواہوں پر فرد جرم لگوا دی گئی، واقعے میں 14 لاشیں گرانے والے دہشت گرد حکمران ہیں جو اسلام آباد میں بیٹھے ہیں اس لئے ان خلاف مقدمہ چلایا جائے اور حکمرانوں کے رویئے سے لگتا ہے کہ وہ اسلام آباد میں ایک بار پھر دھرنا چاہتے ہیں۔

سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ پورے ملک میں دہشت گردی کا مرکز پنجاب ہے اور دہشت گردوں کا جنم بھی یہیں ہوتا ہے اور یہیں ان کو پناہیں بھی دی جاتی ہیں، اگر دہشت گردی کو ختم کرنا ہے تو ظالم حکمرانوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ ڈیل کرنے کی جراؑت کسی میں نہیں اور نہ ہی مجھے خریدا جاسکتا ہے، کرپشن کے سوا حکمرانوں کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے لیکن کرپشن کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی ہم علم کے ذریعے لوگوں میں شعور اجاگر کریں گے۔

طاہر القادری نے کہا کہ ملک میں سیاسی دہشت گردی ہورہی ہے اور الیکشن کمیشن سیاسی دہشت گردی میں شامل ہے ملک کی ایسی سرپرستی نہں ہورہی جس طرح قائد اعظم چاہتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں