داعش اسلام آباد کا امیرعامرمنصور سیالکوٹ سے گرفتار

گرفتار ملزم عامر منصور داعش میں بھرتی ہونے والے نوجوانوں کو 30 سے 50 ہزار روپے ماہانہ ادا کیا کرتا تھا


ویب ڈیسک January 03, 2016
گرفتار ملزم نوجوانوں کو تربیت کے لئے شام اور افغانستان بھی بھیجتا تھا، ذرائع فوٹو:فائل

سیکیورٹی اداروں نے جنگجو تنظیم داعش کے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر داعش اسلام آباد کے امیر عامر منصور کوسیالکوٹ سے گرفتار کرلیا۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس اداروں نے داعش کے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے داعش اسلام آباد کے امیر عامر منصور کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم عامر منصور داعش میں بھرتی ہونے والے نوجوانوں کو 30 سے 50 ہزار روپے ماہانہ ادا کیا کرتا تھا جب کہ تفتیش کے دوران یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ ملزم نوجوانوں کو تربیت کے لئے شام اور افغانستان بھی بھیجتا تھا جہاں انہیں اسلحہ چلانے سمیت دیگر دہشت گردانہ تربیت دی جاتی تھی۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عامر منصور نے سیکیورٹی اداروں کو داعش میں شامل پاکستانیوں کی فہرستیں بھی فراہم کیں جب کہ سیکیورٹی اداروں نے گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔