ٹنڈوالہ یار ہندو تاجر کو بیٹے سمیت اغوا کر لیا گیا

ڈرائیور کو زخمی حالت میں پھینک دیا، مغویان کو گاڑی سمیت لے گئے، تاجروں کا احتجاج

ڈرائیور کو زخمی حالت میں پھینک دیا، مغویان کو گاڑی سمیت لے گئے، تاجروں کا احتجاج

گزشتہ شب ٹنڈوالہ یار کے مقامی تاجر شیوا لال اور ان کے بیٹے اجے کمار کو نامعلوم ڈاکوئوں نے ٹنڈوالہیار بائی پاس جمالی موڑ کے قریب سے اس وقت اغوا کرلیا جب وہ پیارو لوند سے گھر واپس آرہے تھے ملزمان نے ان کے ڈرائیور گل محمد ڈاہری کو تشدد کے بعد زخمی حالت میں حیدرآباد ہالا ناکا پر پھینک دیا۔ اغوا کاروں کی جانب سے تاحال کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا۔


واقعے کیخلاف منگل کو پیارو لوند میں احتجاجاً کاروبار بند ر رہاجبکہ تاجر برادری نے مظاہرہ بھی کیا۔ پولیس تاحال مقدمہ درج کرنے سے گریزاں ہے۔ ایس ایس پی خالد مصطفی کورائی نے ایکسپریس کو بتایا کہ ایس ایچ او ٹنڈوالہیار لیاقت کو معطل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ہر واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔
Load Next Story