آسٹریلیا سے ڈی پورٹی شخص اورآسٹریلوی پولیس کو کراچی ایئرپورٹ پراترنے نہیں دیا گیا

بغیر متعلقہ کاغذات مسافر کو کراچی لانے پر تھائی ائیر لائن کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے، وزرات داخلہ


ویب ڈیسک January 03, 2016
بغیر متعلقہ کاغذات مسافر کو کراچی لانے پر تھائی ائیر لائن کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے، وزرات داخلہ فوٹو:فائل

وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کئے جانے والے شخص اور آسٹریلوی پولیس کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی جب کہ ان تمام افراد کو اسی فلائٹ سے واپس بھجوا دیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق آسٹریلین پولیس اسکارٹ ایک شخص کو وزرات داخلہ کی تصدیق کے بغیرڈی پورٹ کرنے کراچی ایئر پورٹ لے آئی جس پرحکام نے وزیرداخلہ کی ہدایت کی روشنی میں متعلقہ شخص اور آسٹریلوی پولیس کو طیارے سے اترنے ہی نہیں دیا اور اسی فلائٹ سے واپس بھیج دیا۔

وزرات داخلہ نے بغیر تصدیق اوربغیرویزہ کسی بھی شخص کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جب کہ حکام نے بغیر دستاویز مسافر کو کراچی لانے پر تھائی ائیر لائن کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے آسٹریلوی خاتون سے شادی کی تھی اوردونوں کے درمیان علیحدگی ہونے پراسے پاکستان ڈی پورٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان نے یونان، برطانیہ اور آسٹریلیا سے بھیجے گئے متعدد ڈی پورٹیزکو نامکمل دستاویزات اور نادرا ریکارڈ میں مسافروں کا ڈیٹا نا ہونے کی بنیاد پر انہیں واپس بھیج دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں