بھارتی روئی کی وافر آمد کے باعث مقامی قیمتیں جمود کا شکار

صوبہ سندھ وپنجاب میں روئی کی قیمت فی من 4700تا 5600 روپے جبکہ پھٹی کی قیمت 40کلو کا 2200 تا 3100 روپے رہی۔


Business Desk January 04, 2016
صوبہ سندھ وپنجاب میں روئی کی قیمت فی من 4700تا 5600 روپے جبکہ پھٹی کی قیمت 40کلو کا 2200 تا 3100 روپے رہی۔ فوٹو : فائل

KARACHI: مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کی قیمت میں مجموعی طورپراستحکام رہا، گوکہ کاروباری حجم نسبتاً کم رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 5250کی قیمت پرمستحکم رکھا۔

صوبہ سندھ وپنجاب میں روئی کی قیمت فی من 4700تا 5600 روپے جبکہ پھٹی کی قیمت 40کلو کا 2200 تا 3100 روپے رہی۔ کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بیرون ممالک خصوصاً بھارت سے وافرمقدارمیں روئی کی آمد اور بینک کلوزنگ کے باعث مالی بحران کی وجہ سے ٹیکسٹائل واسپننگ ملزنے محتاط رویہ اختیارکررکھا تھا جبکہ جنرز نے بھی کپاس کی پیداواری رپورٹ میں مزید کمی ہونے کی توقع کی وجہ سے کپاس فروخت کرنے سے اجتناب برتا۔

نسیم عثمان کے مطابق ملک میں روئی کی پیداوارمیں 33فیصدکی غیرمعمولی کمی واقع ہونے کے باوجودروئی کی قیمت میں اضافہ نہیں ہورہا، آئندہ دنوں میں روئی کی قیمت میں اضافہ ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں