اسٹوکس نے ٹیسٹ کی دوسری تیز ترین ڈبل سنچری جڑ ڈالی

چھٹے نمبر پر کارنامہ انجام دینے والے پہلے انگلش پلیئر بنے،163 گیندوں پر200رنز جوڑے


AFP January 04, 2016
بیئر اسٹو کے ہمراہ چھٹی وکٹ کیلیے399کی ریکارڈ شراکت،258پر میدان بدر ہوئے ۔ فوٹو : اے ایف پی

KARACHI: انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دوسری تیز ترین ڈبل سنچری جڑ ڈالی، انہوں نے یہ کارنامہ نیو لینڈز میں جنوبی افریقی بولرز کی درگت بناتے ہوئے انجام دیا۔

بین اسٹوکس 198گیندوں پر258 رنز بنا کر میدان بدر ہوئے، اس دوران انہوں نے اپنے ابتدائی100رنز105 گیندوں پر مکمل کیے جبکہ200 رنز تک پہنچنے پر انہوں نے163 گیندیں مستعار لیں،250 رنز196 گیندوں پر مکمل کیے، میچ کے دوسرے دن ان کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے پہلی اننگز6وکٹ 629 پر ڈیکلیئرڈ کر دی۔

بیئر استو اور ان کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے399 رنز کی ریکارڈ شراکت بھی قائم ہوئی، بیئر اسٹو 150 پر ناٹ آؤٹ رہے، یہ گیندوں کے اعتبار سے ٹیسٹ کرکٹ کی دوسری تیز ترین ڈبل سنچری ریکارڈ ہوئی، ان سے قبل نیوزی لینڈ کے ناتھن ایسٹل نے انگلینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں153 گیندوں پر200 رنز مکمل کیے تھے۔

ان کی برق رفتار اننگز کی بدولت کئی منفرد ریکارد انگلش ٹیم کے نام جڑ گئے، انگلینڈ نے صبح کے سیشن میں25 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے196 رنز اسکور کیے، اسٹوکس چھٹے نمبر پر ڈبل سنچری بنانے والے پہلے انگلش بیٹسمین بنے، مجموعی طور پر اس فہرست میں ان کا نمبر10واں رہا، انہوں نے اس سنگ میل میں26 چوکے اور7 سکسر جڑے، مجموعی طور پر ان کی اننگز میں30 چوکے اور11چھکے شامل رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں