حیدرآباد 2 نوجوان دریائے سندھ میں ڈوب کرجاں بحق

حیدرآباد : 2 نوجوان دریائے سندھ میں ڈوب کرجاں بحق


ایکسپریس July 18, 2012
حیدرآباد : 2 نوجوان دریائے سندھ میں ڈوب کرجاں بحق.فوٹو شاہد علی

KARACHI: دو نوجوان دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے، پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء ایوب شر کا 15 سالہ بیٹا پرواز ایوب المنظر جامشورو کے مقام پر دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

پرواز ایوب دوستوں کے ساتھ تفریح کیلیے گیا تھا کہ دریا میں نہانے کے دوران توازن برقرار نہ رکھ سکا اور ڈوب گیا۔ لاش کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد دریا سے نکالی گئی جسے لیکر ورثا آبائی گائوں بڑا میہڑ خیرپور میرس روانہ ہوگئے۔ جامشورو المنظر پر دوستوںکیساتھ پکنک منانے جانیوالا نوجوان ارباب علی بھٹو نہاتے ہوئے دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں