دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال گناہ ہے سعودی عالم کا فتویٰ

موبائل فون پر گفتگو کرنے، میسج کرنے یا فلم بنانے والے بڑے گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں، سعودی مفتی


INP January 04, 2016
اس فعل سے دوران ڈرائیونگ سے توجہ ہٹ جاتی ہے اور نقصان ہو سکتا ہے، سعودی عالم کا موقف۔ فوٹو: فائل

ایک سعودی عالم نے دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کیخلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ اسلام میں یہ بہت بڑا گناہ ہے کیونکہ یہ کسی بڑی آفت کا سبب بن سکتا ہے۔

میڈیا کے مطابق جدہ کی ایک مسجد کے امام احمد الحسینی الشہری نے نمازیوں سے کہا کہ ڈرائیور دوران ڈرائیونگ موبائل فون پر گفتگو کرنے، میسج کرنے یا فلم بنا کر ایک بڑے گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں۔

یہ فعل اسلام میں بڑا گناہ ہے کیونکہ اس سے ڈرائیونگ کے دوران توجہ ہٹ جاتی ہے اور آفات کا سبب بن سکتا ہے، انھوں نے کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال اللہ تعالیٰ کے احکام کی خلاف ورزی ہے جو ایسے افعال کی ممانعت کرتے ہیں جس سے کوئی نقصان ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |