بھارت میں 67 شدت کا زلزلہ 6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی

زلزلے کے جھٹکے میانمار اور بنگلا دیش میں بھی محسوس کئے گئے، امریکن جیولوجیکل سروے

بھارتی ریاست منی پور کے اسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ فوٹو: ٹویٹر

RAWALPINDI:
بھارت کی شمالی مشرقی ریاستوں میں 6.7 شدت کے زلزلے سے کم از کم 6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

بھارت کے زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق شمال مشرقی ریاستوں میں علی الصبح آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.7 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز تمنگ لونگ ضلع تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 57 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ امریکن جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے میانمار اور بنگلا دیش میں بھی محسوس کئے گئے۔


بھارتی میڈیار رپورٹس کے مطابق زلزلے سے بھارتی ریاست منی پور میں 6 افراد کے ہلاک اور 100 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ امھپال شہر میں متعدد عمارتوں کی دیواریں گرنے کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے۔ زلزلے کے باعث لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر آ گئے۔

بھارتی وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر ٹیم کو فوری طور پر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے جب کہ منی پور کے اسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
Load Next Story