ایک مرتبہ پھر لارڈز کے میدان میں بولنگ کرنا چاہتا ہوں محمد عامر
مستقبل کے بارے میں نہیں جانتا لیکن وقت بتائے گا کہ مجھے قبول کیا جاتا ہے یا نہیں، فاسٹ بولر
ISLAMABAD:
اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ انہیں مستقبل کا علم نہیں لیکن وہ ایک مرتبہ پھر لارڈز کے میدان میں بولنگ کرانا چاہتے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ انہیں محمد حفیظ اور اظہرعلی کے فیصلے سے کوئی تکلیف نہیں، ہر ایک کو اپنی رائے رکھنے کا حق ہے اور وہ ہر ایک کی عزت کرتے ہیں لیکن کوئی انہیں برا کہتا ہے تو انہیں اچھا ثابت کرنے کا موقع بھی ملنا چاہیے، وہ ٹریننگ کیمپ میں تمام کھلاڑیوں سے ملے، سب نے ان کی بات سنی اور سمجھی، اس تنازع کے حل کا کریڈٹ پی سی بی کو جاتا ہے جس نے مذاکرات سےمعاملہ حل کرایا۔
محمد عامر کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ انہیں لوگوں کے بھروسے کو ٹھیس پہنچائی مگراب ان پر اعتماد کیاجائے، لوگوں کااعتمادآہستہ آہستہ بحال ہوگا، وہ اپنی پرفارمنس سے چاہنے والوں کا دوبارہ اعتماد جیتنےکی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل کے بارے میں نہیں جانتے کہ کیا ہوگا، وقت بتائے گا کہ انہیں قبول کیا جاتا ہے یا نہیں لیکن وہ ایک مرتبہ پھر لارڈز کے میدان میں بولنگ کرانا چاہتے ہیں۔