بنوں میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام 6 دہشت گرد گرفتار

دہشت گردوں کےقبضےسے20 بم ، 2 کلو بارود، ڈیٹو نیٹر، سیفٹی فیوز اور پرائما کارڈ نٹ بولڈ برآمد ہوئے،ایس پی یو

دہشت گردوں کا تعلق میرانشاہ ، میر علی اور بنوں سے ہے، ایس پی یو فوٹو: فائل

اسپیشل پولیس یونٹ نے پیروخیل میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشل پولیس یونٹ نے مصدقہ اطلاعات پر بنوں کے علاقے پیروخیل میں کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 20 تیار شدہ بم ، 2 کلو بارود، ڈیٹو نیٹر ، سیفٹی فیوز ، پرائما کارڈ نٹ بولڈ برآمد کرلئے۔

اسپیشل پولیس یونٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کا تعلق میرانشاہ ، میرعلی اور بنوں سے ہے جو دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے، دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Load Next Story