پروازوں میں تاخیر پر شاہین ایئر لائن کو وارننگ جاری

شاہین ایئر کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے دیگر پروازوں کا شیڈول بھی متاثرہو رہا ہے، ایئر مارشل عاصم خان


ویب ڈیسک January 04, 2016
شاہین ایئر کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے دیگر پروازوں کا شیڈول بھی متاثرہو رہا ہے، ایئر مارشل عاصم خان. فوٹو: فائل

PARIS: پرازوں میں مسلسل تاخیر پر ایوی ایشن کی جانب سے شاہین ایئر کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن ایئر مارشل عاصم سلمان نے چیرمین شاہین ایئر کو بلا کر پروازوں میں مسلسل تاخیر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور انھیں واننگ بھی جاری کردی۔ ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ شاہین ایئر کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے نہ صرف مسافر پریشان ہیں بلکہ دیگر پروازوں کا شیڈول بھی متاثرہو رہا ہے۔

ایئر مارشل عاصم خان نے شاہین ایئر کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو بہتر سروس فراہم کی جائے۔ ڈی جی سول ایوی ایشن نے تاخیر پر دیگر ایئر لائنز کو بھی وارننگ جاری کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔