محمد عامرکو نیوزی لینڈ کے خلاف موقع دینے کو تیارہیں وقار یونس

محمد عامرپربہت زیادہ پریشرنہ ڈالا جائے کیوں کہ انہوں نے اپنی سزا کاٹ لی اور دوبارہ کرکٹ کھیلنا ان کا حق ہے،ہیڈکوچ


ویب ڈیسک January 04, 2016
محمد عامرپربہت زیادہ پریشرنہ ڈالا جائے کیوں کہ انہوں نے اپنی سزا کاٹ لی اور دوبارہ کرکٹ کھیلنا ان کا حق ہے،ہیڈکوچ۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے محمد عامر کو دوبارہ موقع دینے کے لئے تیار ہیں جب کہ ان کی واپسی کو نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے بھی خوش آئند قرار دیا ہے۔

لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے جب کہ محمد عامر کی واپسی کو شائقین کرکٹ سمیت نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے بھی خوش آئند قراردیا ہے جب کہ محمد حفیظ اوراظہرعلی کو محمد عامرکے معاملے پراعتماد میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر کے حوالے سے محمد حفیظ اوراظہرعلی کی اپنی رائے ہے اورہرانسان کو سوچنے اوراپنی رائے رکھنے کی اجازت ہے تاہم محمد عامر پر بہت زیادہ پریشر نہ ڈالا جائے کیوں کہ انہوں نے اپنی سزا کاٹ لی اور دوبارہ کرکٹ کھیلنا ان کا حق ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے لیگ اسپنر یاسر شاہ کا ٹیم میں نہ ہونا بڑا دھچکہ ہے جن کی عدم موجودگی میں نوجوانوں کے پاس موقع ہے جب کہ تربیتی کیمپ میں فٹنس پر بھرپور توجہ دی گئی ہے، تیزاورمثبت کرکٹ کھیلنا ہمارا مشن ہےاور بلےبازوں کوجارحانہ اندازمیں بیٹنگ کرنےکی ہدایت کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔