کشمیر جہاد کونسل نے پٹھان کوٹ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی برطانوی نشریاتی ادارہ

بھارت کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ فوری طور پر کشمیریوں کو اپنا فیصلہ کرنے کا موقع دے، ترجمان کشمیر جہاد کونسل


ویب ڈیسک January 05, 2016
بھارت کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ فوری طور پر کشمیریوں کو اپنا فیصلہ کرنے کا موقع دے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کشمیر جہاد کونسل نے بھارت میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق کشمیر جہاد کونسل کے ترجمان نے ای میل پیغام کے ذریعے بتایا کہ پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے میں کشمیر جہاد کونسل کے نیشنل ہائی وے اسکواڈ سے وابستہ مجاہدین نے حصہ لیا جب کہ یہ حملہ بھارت کے لیے پیغام ہے کہ اس کی کوئی بھی حساس تنصیب ہماری پہنچ سے دور نہیں۔

بی بی سی کےمطابق بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ بھارت کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ فوری طور پر کشمیریوں کو اپنا فیصلہ کرنے کا موقع دے اور جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کردے کیونکہ بھارت پاکستان پر الزامات لگا کر کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو کسی بھی طرح سبوتاژ نہیں کرسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |