آرائیں ویلفیئر سوسائٹی کے انتخابات بابومحمد حسین نے حلف لیا

آرائیں ویلفیئر سوسائٹی کے انتخابات، بابومحمد حسین نے حلف لیا

آرائیں ویلفیئر سوسائٹی کے انتخابات، بابومحمد حسین نے حلف لیا

آرائیں ویلفیئر سوسائٹی کے انتخابات میں حاجی بابو محمد حسین کو صدر اور سلیم عبداﷲ کو جنرل سیکریٹری منتخب کر لیا گیا۔ دیگر نو منتخب عہدیدران میں سینئر نائب صدر محمد اقبال ، نائب صدور عبدالغفار عظیم، عبدالستار، غلام نبی، محمد اقبال ، مشتاق احمد، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری بابو محمد حنیف ، جوائنٹ سیکریٹری محمد رفیق بھیکا، سیکریٹری مالیات غلام حسین، سیکریٹری اطلاعات عبدالمجید عرف پپو اور آفس سیکریٹری محمد یامین شامل ہیں۔


نو منتخب عہدیداران سے سپریم کونسل کے چیئرمین حاجی بابو محمد حسین نے حلف لیا۔ انھوں نے نو منتخب عہدیداران پر زور دیا کہ وہ برادری میں موجود غلط رسم و رواج کو ختم کر کے تعلیم عام کرائیں جبکہ سوسائٹی کے تحت قائم مدرسے اور اسپتال پر خصوصی توجہ دیں تاکہ برادری سمیت علاقے کے غریب عوام کو صحت کی زیادہ سے زیادہ سہولتیں میسر آ سکیں۔
Load Next Story