گیت ادھورا رہ جانے کا دکھ ہے یش چوپڑا کی آخری فلم بھی یادگار ہوگی کترینہ

بالی وڈ فلم ’’جب تک ہے جان ‘‘میں شاہ رخ خان کی پرفارمنس بہت عمدہ ہے،بالی وڈ اداکارہ کی پروموشنل تقریب کےموقع پرگفتگو۔


Net News October 31, 2012
یش چوپڑا کی بھی یہ خواہش تھی کہ کترینہ کیف کے ساتھ سوئٹزر لینڈ میں گیت فلمانے کا کام مکمل کرلیا جائے۔ فوٹو : اے ایف پی

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ بالی وڈ فلم ''جب تک ہے جان ''یش چوپڑا کی یاد دلاتی رہے گی ان کی آخزی فلم بھی یادگار ہوگی۔

یش جی کی ہدایات میں بننے والی اس فلم میں شاہ رخ نے بھی بہت عمدہ کردار نبھایا ہے ۔فلم کی پوری ٹیم نے بڑی محنت کی ہے اس فلم کی کامیابی یقینی ہے اور سب سے بڑی بات یش چوپڑا کی ہدایتکاری ہے ،اس فلم کے لیے ان کی کاوشوں کو بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ فلم کی کہانی عمدہ ہے ۔میوزک بھی جاندار ہے ۔13نومبر کو یہ فلم سینمائوں کی زینت بنے گی تو یش چوپڑا کی یاد بھی آئے گی ۔ان کے نام سے فلم ریلیز کی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ اس فلم کے گیت کے نامکمل رہنے پر مایوس ہوگئی ہیں ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس گیت کی تکمیل ہونی چاہیے تھی مگر یش چوپڑا کی المناک موت سے یہ کام اچھورا رہ گیا ہے ۔

انھوں فلم کی پروموشنل تقریب کے موقع پر کہا کہ یش چوپڑا کا کام زندہ رہے گا ،ان کی مہارت سے فائدہ اٹھایا جاتا رہے گا ۔بالی وڈ لیجنڈ آنجہانی یش چوپڑا کی موت سے اداکارہ کترینہ کیف پر فلمایا جانے والافلم ''جب تک ہے جان ''کا گیت نامکمل رہنے پر اداکارہ مایوس ہوگئیں ۔اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ یہ گیت سوئٹزرلینڈ میں فلمایا جانا تھا جس کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے مگر اس سانحہ پر یہ گیت مکمل نہ ہوسکا جس کا بہت دکھ ہے ۔جب یہ گیت فلمانے کا وقت آیا تو اسی دوران 13 اکتوبر کو یش چوپڑا ڈینگی بخار کاشکار ہوکر اسپتال داخل ہوئے اور پھر دم توڑ گئے۔

یش چوپڑا کی بھی یہ خواہش تھی کہ کترینہ کیف کے ساتھ سوئٹزر لینڈ میں گیت فلمانے کا کام مکمل کرلیا جائے۔ اس فلم کا میوزک آسکرایوارڈ یافتہ موسیقاراے ار رحمن نے تیار کیا ہے جب کہ نغمہ نگار گلزارکی شاعری نے اسے چار چاند لگادیے ہیں ،پہلے گانے کو گلوکار نیتی موہن کی آ واز میںریکارڈ کیاگیا ہے۔ آنجہانی ہدایتکار یش چوپڑا کی اس فلم میں کترینہ کیف اورشاہ رخ خان کی جوڑی پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہورہی ہے جب کہ ان کے ساتھ انوشکا شرما بھی اہم کردارنبھارہی ہیں آٹھ سال بعد ہدایتکاری کے میدان میں اترنے والے یش چوپڑا کی زندگی کی یہ آخری فلم ثابت ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں