پاکستان اورسری لنکا کے درمیان 8 معاہدوں پر دستخط

دونوں ممالک کے درمیان طے پائے گئے معاہدوں میں دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنا بھی شامل ہے

وزیراعظم نواز شریف سری لنکا کے 3 روزہ سرکاری دورے پرکولمبو میں موجود ہیں فوٹو: ریڈیو پاکستان

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مختلف شعبوں میں 8 نئے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں جن میں دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کا معاہدہ بھی شامل ہے۔

کولمبو کے صدارتی محل میں وزیراعظم نوازشریف اورسری لنکن صدرمیتھری پالا سری سینا کے درمیان وفود کی سطح پرملاقات ہوئی ۔ جس میں خطے کی صورت حال، باہمی دلچپسی کے اموراورمختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پربات چیت ہوئی۔ اس موقع پروزیراعظم کے ہمراہ معاون خصوصی طارق فاطمی، قومی سلامتی کے مشیر ناصرجنجوعہ، وزیرتجارت خرم دستگیر،وزیردفاعی پیداواررانا تنویربھی موجود تھے۔


ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلیم اورصحت کے مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق 8 نئے معاہدوں اور دیگریاداشتوں پردستخط کئے گئے، طے پائے گئے معاہدوں میں دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کا معاہدہ بھی شامل ہے۔

معاہدے کی تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اورسری لنکا برادردوست ملک ہیں، ان کا دورہ بھی مضبوط باہمی تعلقات کا مظہرہے۔

اس سے قبل جب وزیراعظم نوازشریف سری لنکا کے صدارتی محل پہنچے تو انکا سری لنکا کے صدرمیتھری پالا سری سینا نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پرانہیں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا جب کہ توپوں کی سلامی دی گئی۔
Load Next Story