ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کا ڈرامہ’’ شادی کا لڈو‘‘ پسند کیا گیا شمعون عباسی

پٹھان کے کردار کو نبھانے کے لیے بہت محنت کی گئی، اداکار کی ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو۔


Showbiz Reporter October 31, 2012
پٹھان کے کردار کو نبھانے کے لیے بہت محنت کی گئی، اداکار کی ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار شمعون عباسی نے کہا ہے کہ ''ایکسپریس انٹرٹینمنٹ '' سے ٹیلی کاسٹ ہونے والا میرا مزاحیہ ڈرامہ ''شادی کا لڈو'' میں پٹھان کا کردار بہت پسند کیا گیاہے۔

اس کردار کو نبھانے کے لیے بہت محنت کی اوراس کردارکومزے دار بنانے کے لیے میںنے جہاں تلفظ پرتوجہ دی وہیں کردارکی ڈیمانڈ کو پوراکرتے ہوئے ایسے ملبوس بھی استعمال کیے، جس پرزبردست رسپانس سامنے آیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار شمعون عباسی نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ میں ہر ڈرامے میں مختلف نوعیت کا کام کروں۔ ڈرامے کے ہدایتکارومصنف سید نبیل نے ایک بہترین موضوع کا انتخاب کیا ۔ میں اکثر ایکشن کرداروں میں دکھائی دیتاہوں لیکن جب مجھے یہ کردار آفرہواتومیں نے اسکرپٹ پڑھتے ہی اس کوکرنے کی ٹھان لی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں