خاتون رپورٹرسے براہ راست انٹرویو میں اظہارمحبت پرکرس گیل کو10 ہزارڈالرجرمانہ
رینی گیڈر ٹیم انتظامیہ نے کرس گیل کی غیرسنجیدہ بات پر خاتون رپورٹرسے معافی بھی مانگ لی۔
لاہور:
خاتون رپورٹر سے اظہار محبت کرنا کرس گیل کو مہنگا پڑ گیا اور ان کی ٹیم منیجمنٹ نے رپورٹر سے معافی مانگتے ہوئے کرس گیل کو 10 ہزار ڈالر جرمانہ کردیا۔
کرس گیل کا شمار دنیائے کرکٹ کے ان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جو نہ صرف اپنے کھیل سے بلکہ اپنے رقص اور عادتوں سے بھی لوگوں کو محظوظ کرتے رہتے ہیں اور اسی عادت کی وجہ سے انہیں جرمانے کا سامنا ہے ۔کرس گیل براہِ راست انٹرویو کے دورن رپورٹر کی آنکھوں کے سحر میں ایسے کھوئے کہ اسے ایک شام اس کے نام کرنے کی دعوت دے ڈالی اور یہ بھول گئے کہ ان کا انٹرویو براہ راست دیکھا جا رہا ہے۔ خاتون رپورٹر کی جانب سے شکایت کئے جانے پر کرس گیل کی ٹیم رینی گیڈز انتظامیہ نے رپورٹر سے معافی مانگتے ہوئے گیل کو 10 ہزار ڈالر جرمانہ کردیا۔
واضح رہے کہ انٹرویو کے دوران کرس گیل اس قدر کھو گئے تھے کہ یہاں تک کہہ گئے کہ آپ کی آنکھیں بہت خوبصورت ہیں اور مجھے امید ہے کہ میچ جیتنے کے بعد ہم دونوں آج کی شام ایک ساتھ گزار سکتے ہیں، یقیناً آپ میری دعوت رد نہیں کریں گی۔دوسری جانب بگ بیش لیگ کے سربراہ انتھونی کا کہنا تھا کہ کرس گیل کا یہ انداز غیر سنجیدہ اور نامناسب تھا جب کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو پھیلنے کے بعد شائقین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔