2016 مشکل سال لیکن سندھ میں امن رہے گامنظوروسان کی نئی پیش گوئی
آصف علی زرداری 2016 کے کسی بھی مہینے میں پاکستان آئیں گے، منظوروسان
پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق وزیر داخلہ سندھ منظور وسان کہتے ہیں کہ نیا سال 2016 مشکل ہوگا لیکن سندھ میں امن رہے گا۔
سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ 2016 نسبتاً مشکل سال ہوگا مگر سندھ میں امن ہوگا، وہ سمجھتے ہیں کہ سندھ میں 80 کی دہائی والا امن دوبارہ آرہا ہے،آصف علی زرداری 2016 کے کسی بھی مہینے میں پاکستان آئیں گے۔
رینجرزکے اختیارات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہرادارے کواپنی حدود میں رہ کرکام کرنا چاہیے، تناؤ میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے لیکن امید ہے کہ رینجرزکے اختیارات کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ احتساب ہونا چاہئے مگر سب کا ہونا چاہئے اوراس کے لئے نیب کو فعال بنانا چاہیے۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 32 میں دوبارہ انتخاب کی درخواست مسترد کر تے ہوئے منظور وسان کی کامیابی آئین کے مطابق قراردے دی۔