نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو چوتھے ون ڈے میں شکست دے کرسیریزاپنے نام کرلی

سری لنکا کی پوری ٹیم 295 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47.1 اوور میں 258 رنزبنا کرپویلین لوٹ گئی۔


ویب ڈیسک January 05, 2016
سری لنکا کی پوری ٹیم 295 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47.1 اوور میں 258 رنزبنا کرپویلین لوٹ گئی۔ فوٹو:گیٹی امیج

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو چوتھے ایک روزہ میچ میں 36 رنز سے شکست دے کر 5 میچز پر مشتمل سیریز 1-3 سے اپنے نام کرلی۔

نیوزی لینڈ کے بین اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں مہمان سری لنکن ٹیم کے کپتان انجیلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں مارٹن گپٹل کی سنچری کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر294 رنز بنائے، گپٹل 102، کین ولیمسن اور روس ٹیلر61،61، ہینری نیکلز 2 اور ٹام لیتھم بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ لیوک رونچی 37 اور مچل سینٹنر 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے نوان کلسیکارا نے 3، نوان پرادیپ اور تلکرانے دلشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں مہمان سری لنکا کی جانب سے جارحانہ انداز اپنایا گیا لیکن پوری ٹیم 47.1 اوور میں 258 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ مہمان سری لنکا نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو 15 کے مجموعی اسکور پر دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، دلشان 5 اور تھرمانے 2 رنز بنا سکے جس کے بعد 33 کے مجموعی اسکور پر دنشکا گناتھیکالا بھی 15 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ چوتھی وکٹ پر دنیش چندیمل اور کپتان انجیلو میتھیوز نے ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 93 رنز کی شراکت قائم کی تو 126 کے مجموعے پر چندیمل 50 رنز بنانےکے بعد آؤٹ ہوئے، میتھیوز95، تھسارا پریرا 15، ملندا سری وردانا 39، چمارا کپوگدرا 10، نوان کلسیکارا 15 اور دشمنتھا چمیرا بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 5، ٹرینٹ بولڈ نے 3، ایڈم ملنے اور مچل سینٹنر نےایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر میٹ ہینری کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں