2007والی صورتحال پیداکی گئی تو وکیل دوبارہ سڑکوں پرہوں گے یاسین آزاد

شخصیات کی بجائے اداروں کو مضبوط کیا جائے یہی ملک کی ترقی کی ضمانت ہے۔


ویب ڈیسک October 30, 2012
ملکی اداروں میں کافی حد تک ٹکراؤ کی صورتحال ہے،یاسین آزاد۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ بار کے صدر یاسین آزاد نے کہا ہے کہ مارچ 2007 والی صورتحال پیدا کی گئی تو وکیل دوبارہ سڑکوں پر ہوں گے۔


سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پریس کانفرنس کے دوران یاسین آزاد کا کہنا تھا کہ ملکی اداروں میں کافی حد تک ٹکراؤ کی صورتحال ہے جسے کم کرنے کے لیے سپریم کورٹ بار نے بھرپور کوشش کی۔ خصوصاً عدلیہ اور انتظامیہ میں تناؤ کم کرنے کے لیے کافی کام کیا۔


ان کا کہنا تھا کہ شخصیات کی بجائے اداروں کو مضبوط کیا جائے یہی ملک کی ترقی کی ضمانت ہے۔


یاسین آزاد کا کہنا تھا کہ انہوں نے وکلا برادری کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی اور اس میں کافی حد تک کامیابی بھی حاصل ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں