ایکسپریس نیوز کے 3 کارکنوں کو شہید کرنے والے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار ڈی آئی جی فیروز شاہ
ملزمان کی گرفتاری پر رینجرز نے بھی انعام کا اعلان کررکھا تھا ، ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ
MIRAMSHAH:
ڈی آئی جی غربی فیروز شاہ نےکہا ہے کہ 2014 میں ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر حملہ کرکے 3 کارکنوں کو شہید کرنے والے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی کراچی غربی فیروز شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ناظم آباد پولیس نے ٹارگٹ کلرز کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کی شناخت ثاقب اور نوید کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔ یہ گروپ 2014 سے کراچی میں اپنی کارروائیوں میں ملوث تھا ۔ کراچی کا امن سبوتاژ کرنے میں اس گروپ کا بہت بڑا کردار تھا ۔ ملزمان مختلف ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کے ماسٹر مائند بھی ہیں ۔ اس گروپ کے زیادہ تر ارکان کا تعلق اورنگی ٹاؤن سے ہے ۔ جبکہ ان کے ساتھیوں میں کاشف ، عمران ،سرفراز، جاوید آفریدی ، ریحان ، کامران ، قاری رشید اور قاری محسن بھی شامل ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہے۔
فیروز شاہ نے بتایا کہ ثاقب اور نوید نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 2014 میں ناظم آباد میں ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کرکے 3 کارکنوں کو شہید کیا تھا، یہی ملزمان شہر میں فرقہ وارانہ طور پر پولیس اہلکاروں اور دیگر اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں۔ جن میں 7 پولیس اہلکار اور دیگر 6 افراد بھی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے جو اسلحہ ملا ہے اسی اسلحے سے ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔
دوسری جانب آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے والی پولیس پارٹی کے لئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ اور ڈی رینجرز نے بھی دو مختلف واقعات میں ملوث ان کلرز کی گرفتاری پر انعام کا اعلان کررکھا تھا ۔