ویڈیو فوٹیج میں پراسرار بچی کے بھوت نے سب کو حیرت میں ڈال دیا

پراسرار ویڈیو ایک نائٹ کلب کی ہے جو ماضی میں مردہ خانہ تھا۔


ویب ڈیسک January 05, 2016
پراسرار ویڈیو ایک نائٹ کلب کی ہے جو ماضی میں مردہ خانہ تھا۔ فوٹو:یوٹیوب

بھوتوں، آسیب اور دیگر موضوعات پر تحقیق کرنے والے افراد نے ایک نائٹ کلب بند ہونے کے بعد ایک چھوٹی بچی کو وہاں بھٹکتے ہوئے دیکھا ہے۔

سان فرانسسکو کے علاقے چیپل میں واقع اس نائٹ کلب کے بند ہونے اور روشنیاں گُل ہوجانے کے بعد ایک بچی اچانک سے نمودار ہوتی ہے جو نائٹ کلب کے دروازے کے لاک کو چھوکر واپس پلٹ جاتی ہے۔ چیپل کے ایک سی سی ٹی وی شو میں جب یہ ویڈیو دکھائی گئی تو لوگوں نے اپنی حیرت اور خوف کا اظہار کیا۔

ویڈیو میں نائٹ کلب بند ہونےکے بعد نائٹ وژن کیمرے میں اس لڑکی کو واضح طورپردیکھا جاسکتا ہے۔ لیکن یوٹیوب کے ناظرین نے اس پر ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے ۔ بعض نے اسے جعلی فوٹیج قراردیا جبکہ دیگر افراد نے اسے درست کہا ہے۔ دوسری جانب نائٹ کلب کے ایک جمعدار نے بتایا کہ اس نے یہاں بعض ناقابلِ فہم واقعات بھی نوٹ کئے ہیں اور اسی بچی کو اس نے نائٹ کلب کے ایک گرین روم میں بھی دیکھا تھا۔ اسی کلب کے دیگر ملازمین کہتےہیں کہ انہوں نے ایک پراسرار بڑھیا کو دیکھا ہے، جبکہ صبح آنے والے ملازمین نے کہا ہے کہ کبھی کبھی انہیں یہاں گلابوں کی تیز خوشبو محسوس ہوئی ہے۔

یہ ویڈیو فوٹیج صبح پانچ بجے کی ہے اور یہ عمارت کبھی مردہ خانہ تھی جہاں مردوں کو تدفین کےلیے تیارکیا جاتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں