کشمیر ہندوستان کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے صدر ممنون حسین

مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، صدر مملکت


ویب ڈیسک January 05, 2016
مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، صدر مملکت ، فوٹو؛ فائل

SHARJAH: صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ کشمیر ہندوستان کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے جب کہ کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنا خارجہ اور عسکری پالیسی کا بنیادی حصہ ہے۔

اسلام آباد میں کشمیری قیادت کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمان شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم مقبوضہ کشمیر مسلم اکثریت والا علاقہ ہی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنا خارجہ اور عسکری پالیسی کا بنیادی حصہ ہے جب کہ کشمیر ہندوستان کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے ہم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے حقوق کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ واقعہ قابل مذمت ہے لیکن کچھ لوگ اسے کشمیریوں سے جوڑ رہے ہیں جو سراسر غلط ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں