پٹھان کوٹ حملہ بھارتی سیکیورٹی ایجنسی نے ایس پی گورداسپور کو حراست میں لے لیا

حملےکےوقت ایس پی سلویندرسنگھ کو دہشتگردوں نے ساتھی سمیت اغوا کیا تاہم ساتھی کو قتل کرکےاسے زندہ چھوڑ دیا، بھارتی میڈیا

حملےکےوقت ایس پی سلویندرسنگھ کو دہشتگردوں نے ساتھی سمیت اغوا کیا تاہم ساتھی کو قتل کرکےاسے زندہ چھوڑ دیا، بھارتی میڈیا، فوٹو: فائل

KARACHI:
پٹھان کوٹ پر دہشت گردی کے حملے کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے اغوا کرکے چھوڑے جانے والے پولیس افسر ایس پی گورداسپور سلویندر سنگھ کو بھارتی سیکورٹی ایجنسی نے تحقیقات کے لیے حراست میں لے لیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایس پی گورداسپور سلویندر سنگھ کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ سلویندر سنگھ اپنے دیگر سپاہیوں کے ساتھ کیوں نہیں تھا اور وہ ایسے وقت ایئر بیس کے قریب کیا کر رہا تھا جب عام طورپر یہاں کوئی نہیں آتا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر بیس کے قریب سے سلویندر سنگھ اور اس کے دوست راجیش ورما کو ان کے باورچی سمیت دہشت گردوں نے اغوا کرلیا تھا تاہم کچھ دیر بعد سلویندر سنگھ اور اس کے باورچی کو دہشت گردوں نے بغیر کوئی نقصان پہنچائے رہا کردیا تھا جب کہ ان کے دوست کا گلہ کاٹ کر پھینک دیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلویندر سنگھ نے اپنے اغوا کے بارے میں پولیس کو مطلع کیا لیکن انہوں نے اسے ابتدا میں سنجیدگی سے نہیں لیا۔ سلویندرسنگھ کا کہنا تھا کہ وہ گوردوارا سے واپس آرہا تھا کہ اسے اغوا کیا گیا تاہم اس نے دہشت گردوں کے بارے میں سیکورٹی فورسز کوآگاہ کردیا تھا جس کی وجہ سے سیکورٹی فورسز الرٹ ہوگئیں اور دہشت گردوں کو بڑا حملہ کرنے کا موقع نہیں ملا۔
Load Next Story