بالی ووڈ میں کام کا تجربہ کیریئر میں کام آئے گا ماورا حسین

ماورا حسین کی فلم کے ٹریلر اور ٹائیٹل سانگ کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پذیرائی نہیں مل سکی۔

ماورا حسین کی فلم کے ٹریلر اور ٹائیٹل سانگ کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پذیرائی نہیں مل سکی۔۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
ماڈل واداکارہ ماورا حسین بالی ووڈ فلم ''صنم تیری قسم'' پانچ فروری کو ریلیز ہوگی جس کا ٹریلر اور ٹائیٹل سانگ لانچ ہوچکا ہے جس کو میوزک ڈائریکٹر ہمیش ریشمیا نے گلوکار انکت تیواڑی اور پلک کی آواز میں ریکارڈ کیا ہے ۔

اس گانے کے لکھاری سمیر انجان ہیں۔ اداکارہ ماورا حسین کی اس فلم کے بارے میں قیاس آرائیاں چل رہی تھیں کہ انھوں نے بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے مقابل سائن کی ہے ، بعدازاں معلوم ہوا کہ ان کے مقابل تیلگو فلم کے اداکار ہرش وردن رائنا ہیرو ہیں ۔ فلمساز دیپک موکھت نے کمل ہاسن اور رینا رائے کی سپرہٹ میوزیکل فلم ''صنم تیری قسم'' کا ری میک بنایا ہے جس کے ہدایتکار رادھیکا راؤ اور وینے سپرو ہیں۔


فلم کا میوزک ہمیش ریشمیا نے بنایا ، جنہوں نے گلوکار انکت تیواڑی ، پلک ، نیتی موہن ، آکاسہ سنگھ، درشن راول کی آواز میں سمیر انجان کے لکھے گانے ریکارڈ کیے ہیں ۔اس کا ٹائٹل سانگ 22دسمبر کو ریلیز کیا گیا ۔ماورا حسین کی اس فلم کے ٹریلر اور ٹائیٹل سانگ کا وڈیو کو سوشل میڈیا پر پذیرائی نہیں مل سکی ۔ اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہنا ہے کہ بالی ووڈ فلم میں کام کرکے کافی تجربہ ملا ہے،جو میرے فلمی کیرئیر میں آگے چل کر کام آئے گا۔

اس فلم کے لیے پروڈیوسر نے مجھ سے رابطہ کرتے ہوئے اسکرپٹ بھی بجھوایا تھا، جس کو پڑھنے کے بعد ہی سائن کی۔ پہلے اس فلم کے لیے رنبیر کپور ہی کا نام فائنل ہوا تھا ،مگر ہرش وردن رائنا بھی باصلاحیت اداکار ہیں،ان کی بے شک یہ پہلی ہندی فلم ہے مگر وہ تامل فلموں کے مقبول اداکار ہیں۔ ماورا حسین نے کہاکہ واویلا کرنے کا کوئی شوق نہیں،میں چاہ رہی تھی کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے اور اس کا آفیشل طور پر ٹریلر ریلیز ہو جائے تو پھر ہی کسی کو بتاؤں۔
Load Next Story