رمضان کی آمد کھجلہ پھینی کی تیاری عروج پر پہنچ گئی

روزے داروں کی اکثریت سحری میں کھجلہ پھینی کے استعمال کو ترجیح دیتی ہے


ایکسپریس July 18, 2012
برنس روڈ کا ایک دکاندار رمضان کی سوغات کھجلہ اور پھینیاں تیار کررہا ہے (فوٹو ایکسپریس)

رمضان کی سوغات کھجلہ پھینی کی تیاری عروج پر پہنچ گئی ہے، مٹھائی اور بیکری کے کارخانوں میں دن رات کام جاری ہے، روزے داروں کی اکثریت سحری میں کھجلہ پھینی کے استعمال کو ترجیح دیتی ہے،

مہنگائی کے باعث ہر سال قیمت میں بھی اضافہ ہورہا ہے، رمضان کیلیے ابھی سے کھجلہ پھینی کی تیاری شروع کردی گئی ہے، کراچی میں چالیس سال سے کھجلہ پھینی بنانے والے ماہر کاریگر محمد ایوب کے مطابق کھجلہ پھینی سخت محنت اور مہارت سے تیار کیے جاتے ہیں جس کیلیے میدے کو دودھ اور پانی میں گوندھ کر پیڑے بنائے جاتے ہیں پھر پیڑوں کو کھینچ کر سنویوں کی شکل دی جاتی ہے اور پھر سنویوں سے دوبارہ پیڑے بناکر کاٹنے کے بعد سانچوں کے ذریعے گرم گھی میں پکایا جاتا ہے،

اسی طرح کھجلے کی تیاری کیلیے میدے کو گوندھنے کے بعد پیڑے بنتے ہیں اس کے بعد ان پیڑوں کو بیلا جاتا ہے، کھجلے کے اوپر گرم گھی ڈالا جاتا ہے اور سرخی مائل ہونے کے بعد کڑھائی سے نکال لیا جاتا ہے، ایک من کھجلہ پھینی کی تیاری میں تین سے چار گھنٹے صرف ہوتے ہیں اور کاریگر کے علاوہ چار افراد مسلسل کام میں مصروف ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں