وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہو گا
بھارت کے ساتھ تجارت میں حائل مشکلات کے حل کی تجاویز بھی پیش کی جائیں گی
وزیر اعظم کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
وفاقی کابینہ کےاجلاس کے سولہ نکاتی ایجنڈے میں اہم امور زیر غور آئیں گے۔ اجلاس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان مالی معاونت سے متعلق جرائم کی روک تھام کے معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ مالی تعاون کی یادداشت اور امریکا کے ساتھ تین معاہدوں کومنظورکیاجائےگا۔
بھارت کے ساتھ تجارت میں حائل مشکلات کے حل کی تجاویز بھی پیش کی جائیں گی، بھارت سےثقافتی اورمصر سےسماجی شعبے میں تعاون کا معاہدہ بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس میں انتخابی قوانین کےبل کی منظوری بھی دی جائے گی۔