افغانستان میں طالبان سے جھڑپیں آپس کی لڑائی میں33 جنگجو مارے گئے

جھڑپ ہلمند میں ہوئی،امریکی فوجی ضلع مرجاہ میں مارا گیا، امریکی فوج کے ترجمان کی تصدیق


News Agencies/AFP January 06, 2016
پاک افغان سرحد سے متصل افغان صوبے نازیان میںافغان طالبان، داعش، تحریک طالبان پاکستان ، لشکر اسلام میں لڑائی جاری،درجنوں شدت پسند زخمی فوٹو: رائٹرز/فائل

افغانستان میں طالبان سے جھڑپ کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ شدت پسندوں کی آپس میں لڑائی کے دوران 33 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغان صوبہ ہلمند میں طالبان سے لڑائی کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔امریکی فوجی ضلع مرجاہ میں لڑائی کے دوران مارا گیا جس کی تصدیق امریکی فوج کے ترجمان نے کردی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق فورسز پر جب حملہ ہوا تو وہ انسدادِ دہشت گردی کے ایک آپریشن میں حصہ لے رہی تھیں۔ اس کے بعد جب طبی امداد لے کر ایک ہیلی کاپٹر وہاں پہنچا تو اسے بھی ہنگامی طور پراتارنا پڑا۔ امریکی ملٹری کمانڈ کے ایک ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہیلی کاپٹر اتار لیا گیا تھا لیکن انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس میں کوئی فنی مسئلہ ہو گیا تھا۔

اسے مار گرایا نہیں گیا۔ وہ خود ہی حفاظت سے اترا۔ دریں اثنا پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان کے علاقے میں شدت پسندوں کے درمیان جاری جھڑپوں میں 33 ملکی اور غیر ملکی شدت پسند ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد سے متصل افغان صوبے نازیان میں مختلف کالعدم شدت پسند تنظیموں کے درمیان جھڑپیں گزشتہ روز بھی جاری رہیں۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان، داعش، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور لشکر اسلام کے شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں نازیان صوبے کے علاقوں چپر ہار، بھٹی کوٹ اور بانڈر میں ہوئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان کے دونوں دھڑے (ملا اختر منصور اور محمد رسول) داعش کے خلاف لڑ رہے ہیں جبکہ حزب اسلامی کی ہمدردیاں داعش کے ساتھ ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی اور لشکر اسلام دونوں شدت پسند تنظیموں افغان طالبان اور داعش کو مدد فراہم کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں