بالی ووڈ منا بھائی کو آئندہ ماہ جیل سے رہا کردیا جائے گا

سنجے دت کی سزا آئندہ ماہ مکمل ہوجائے گی جب کہ ریاستی وزیرداخلہ نے رہائی کے آرڈر پر دستخط بھی کردیئے،بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک January 06, 2016
سنجے دت کی سزا آئندہ ماہ مکمل ہوجائے گی جب کہ ریاستی وزیرداخلہ نے رہائی کے آرڈر پر دستخط بھی کردیئے،بھارتی میڈیا. فوٹو: فائل

KABUL: بالی ووڈ منا بھائی سنجے دت کی سزا کی مدت آئندہ ماہ مکمل ہورہی ہے جس کے بعد انہیں رہا کردیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں عدالت کی جانب سے سنجے دت کو دی گئی سزا کی مدت آئندہ ماہ مکمل ہوجائے گی جس کے بعد انہیں آئندہ ماہ کے آخری ہفتے میں جیل سے رہا کردیا جائے گا جب کہ ریاستی وزیرداخلہ نے ان کی رہائی کے آرڈر پر دستخط بھی کردیئے اور غالب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہیں 27 فروری کو رہا کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے سنجے دت کو 1993 کے بم دھماکوں سے منسلک کیس میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں انہیں 5 سال قید کی سزا کا حکم سنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں