فراڈ کیس میں اداکارہ مشی خان پر فرد جرم عائد
مشی خان نے فرد جرم ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کو جھوٹ قرار دے دیا۔
فراڈ کیس میں اداکارہ مشی خان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
سول جج کاشف جاوید کی عدالت میں اداکارہ مشی خان فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔ شواہد کی روشنی میں عدالت نے اداکارہ مشی خان پر فرد جرم عائد کردی جسے اداکارہ نے ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کو جھوٹ قرار دے دیا۔ عدالت نے ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کرلیا جب کہ مزید 5 گواہوں کو نوٹس جاری کر کے انھیں 15 مارچ کو طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس جون میں ایک نجی کلینک کی ڈاکٹر افشاں قریشی نے مشی خان کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن میں ساڑھے 4 لاکھ روپے فراڈ کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ ڈاکٹر افشاں قریشی کا موقف تھا کہ مشی خان نے ان کے کلینک اور بیوٹی پارلر کی اشتہاری مہم چلانے کے لئے رقم لی لیکن کوئی اشتہاری مہم چلائی اور نہ ہی رقم واپس کی۔