پنجاب میں لڑکیوں کے ہائی اسکول کو بند کرانے کیلئے داعش کی دھمکی

اسکول کو بند کردو ورنہ ایک ہزار بچیوں کے نقصان کی ذمہ داری تم پر ہو گی، اسکول سے داعش سے پمفلٹس برآمد


ویب ڈیسک January 06, 2016
دھمکی آمیز خط کے بعد پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے اسکول کا محاصرہ کر لیا۔ فوٹو: فائل

پنجاب کے شہر ڈنگہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سے داعش کے دھمکی آمیز پمفلٹس برآمد ہوئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع گجرات کے شہر ڈنگہ کا گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول 5 جنوری کو حسب معمول کھلا تو تدریسی حصے سے داعش کے دھمکی آمیز پمفلٹس برآمد ہوئے۔ پمفلٹس پر تحریر تھا کہ ''ہم اسامہ بن لادن کے شاگرد ہیں، اسکول کو بند کردو ورنہ ایک ہزار بچیوں کے نقصان کی ذمہ داری تم پر عائد ہو گی۔ داعش زندہ باد''

لڑکیوں کے سرکاری اسکول کو دھمکی آمیز خط کے بعد پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے اسکول کا محاصرہ کر لیا اور اسکول کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی جب کہ واقعہ کے بعد طالبات کے والدین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |