کھجلہ پھینی میں دیسی گھی کی جگہ مصنوعی خوشبو کے استعمال میں صداقت نہیںکاریگر

بڑے دکاندار دیسی گھی میں کھجلہ پھینی تیار کرواتے ہیں جس پر کثیر لاگت آتی ہے


ایکسپریس July 18, 2012
بڑے دکاندار دیسی گھی میں کھجلہ پھینی تیار کرواتے ہیں جس پر کثیر لاگت آتی ہے, جلال قریشی

گھی اور میدہ کھجلہ پھینی کے بنیادی اجزا ہیں، ایک من کھجلے کی تیاری کیلیے بیس سے اکیس کلو گھی درکار ہوتا ہے، بڑے دکاندار دیسی گھی میں کھجلہ پھینی تیار کرواتے ہیں جس پر کثیر لاگت آتی ہے،

اچھی کوالٹی کا دیسی گھی500سے600روپے کلو فروخت ہورہا ہے، دیسی اور بناسپتی گھی میں تیار کھجلہ پھینی کا ذائقہ بھی الگ الگ ہوتا ہے، کھجلہ پھینی کی تیاری کیلیے گائے اور بھینس کے دودھ سے تیار دیسی گھی استعمال کیا جاتا ہے،

کاریگروں کے مطابق کھجلہ پھینی میں دیسی گھی کی جگہ مصنوعی خوشبو کے استعمال کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، کوئی بھی دکاندار ایسی کوشش کرکے اپنی دکانداری اور عزت خراب کرنے کا رسک نہیں لے سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں