امتیاز شیخ کے فارم پر چھاپہ80 پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج

فنکشنل لیگی رہنما کی درخواست پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹری کا حکم ، کوئی گرفتاری نہیں ہوئی.

فنکشنل لیگی رہنما کی درخواست پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹری کا حکم ، کوئی گرفتاری نہیں ہوئی. فوٹو: فائل

عدالت کے حکم پر جامشورو پولیس نے مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ کے زرعی فارم پر غیر قانونی چھاپہ مارنے۔


وہاں موجود مزدوروں کو یرغمال بنانے پر فارم کے ایک مزدور کی مدعیت میں ڈی ایس پی کوٹری غلام سرور پنہور، ایس ایچ او جامشورو نیاز پنہور سمیت 80 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ کے فارم ہائوس پر پولیس نے چڑھائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کیا تھا، جس پر امتیاز شیخ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹری کی عدالت میں درخواست دائر کی اور عدالت نے جامشورو پولیس کو واقعہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
Load Next Story