پی سی بی نے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے محمد عامر کی ویزا درخواست جمع کرادی

محمد عامر کا کیس مضبوط ہے اس لئے اگلے 2 سے 3 روز میں انہیں ویزا مل جائے گا،حکام

محمد عامر کا کیس مضبوط ہے اس لئے اگلے 2 سے 3 روز میں انہیں ویزا مل جائے گا،حکام. فوٹو: فائل

KARACHI:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے فاسٹ بولر محمد عامر کی ویزا درخواست جمع کرادی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کے سفارتخانے نے پی سی بی کو محمد عامر کی ویزا درخواست دینے کا کہہ دیا جس کے بعد پی سی بی نے ویزے کے حصول کے لئے باقاعدہ درخواست بھجوا دی۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ محمد عامر کا کیس مضبوط ہے اس لئے اگلے 2 سے 3 روز میں انہیں ویزا مل جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے 9 جنوری کو روانہ ہونا ہے جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 15 جنوری کو پہلے ٹی ٹوئنٹی سے سیریز کا آغاز ہونا ہے۔
Load Next Story