ملالہ پر حملے میں ملوث ملزم کا نام ای سی ایل میں شامل

گزشتہ ہفتے پولیس نے عطا اللہ خان کو ملالہ پر حملے میں ملوث ملزم کی حیثیت سے شناخت کیا تھا

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی اور امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کو ملزم کے بارے میں تمام تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: سی این این

ملالہ یوسف زئی پرکئے جانے والے حملے میں ملوث ملزم کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا ہے۔



ایک مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عطا اللہ خان ملالہ پر حملہ کرنے کے لئے افغانستان سے پاکستان آیا تھا۔ فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی اور امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کو ملزم کے بارے میں تمام تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔


گزشتہ ہفتے پولیس نے عطا اللہ خان کو ملالہ پر حملے میں ملوث ملزم کی حیثیت سے شناخت کیا تھا۔ عطا اللہ خان سوات کا شہری ہے اور اس نے سوات کے جہانزیب کالج سے فزکس کی ڈگری حاصل کی تھی۔

Load Next Story