صحافی جیسے سوال کریں گے ویسے جواب بھی سننا پڑیں گے مصباح الحق
سارے جھگڑے میڈیا ہی کراتا ہے لہٰذا آفریدی کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کپتان قومی کرکٹ ٹیم
لاہور:
قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے صحافیوں سے بدتمیزی پر شاہد آفریدی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی جیسے سوال کریں گے ویسے جواب بھی سننا پڑیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ سارے جھگڑے میڈیا ہی کراتا ہے اس لیے صحافی جیسے سوال کریں گے ویسے جواب بھی سننا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہدآفریدی کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے جب کہ ہر کھلاڑی کا مزاج الگ الگ ہوتا ہے،اسے دیکھ کر گفتگو کرنی چاہیے۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گلابی بال سے کھیلنا بہت مشکل ہے، رات کو اوس پڑتی ہے جس سے گیند بولرز کو مدد فراہم کرتی ہے جب کہ پاکستان میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کا فیصلہ موسم کی کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کےخلاف سیریزانتہائی اہم اور مشکل ہوگی، وہ سیریز کھیلنا چاہتا ہوں اور تب تک خود کو مکمل فٹ رکھنا چاہتا ہوں جب کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا ہوتا تو کرچکا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ شاہدآفریدی کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے جب کہ ہر کھلاڑی کا مزاج الگ الگ ہوتا ہے،دیکھ کر گفتگو کرنی چاہیے۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے مینیجر انتخاب عالم شاہد آفریدی کی صفائیاں دینے میڈیا کے سامنے آگئے جس میں ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی سے اس معاملے پر بات ہوئی ہے وہ صحافیوں کی بہت عزت کرتے ہیں لہٰذا معاملے کو طول نہ دیا جائے اور ختم کردیا جائے۔