سلمان خان کے والد نے انہیں جلد شادی کے لیے تنبیہ کردی

سلیم خان نے اپنے بیٹے کی شادی نہ کرنے کی بڑی وجہ ہٹ اینڈ رن کیس کو قرار دیا تھا۔

سلیم خان نے اپنے بیٹے کی شادی نہ کرنے کی بڑی وجہ ہٹ اینڈ رن کیس کو قرار دیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کو ان کے والد سلیم خان نے شادی کے لیے وارننگ جاری کردی ہے۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے معاشقوں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں جب کہ فلم نگری کی معروف اداکاراؤں کے ساتھ معاشقوں کے باوجود اب تک شادی نہیں کی تاہم اب سلو میاں کے والد سلیم خان نے انہیں شادی کے لیے سخت تنبیہ کی ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان نے 2002 کے ہٹ اینڈ رن کیس سے بری ہونے کے بعد اب سلومیاں کو جلدی شادی کے لیے سخت تنبیہ کردی ہے جس کے بعد اب دبنگ خان کی دلہن کے لیے چہ مگوئیاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اپنے ایک انٹرویو میں سلیم خان نے اعتراف کیا تھا کہ سلمان خان کی شادی نہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ ہٹ اینڈ رن کیس ہے۔
Load Next Story