ترکی میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 36 افراد ہلاک

کشتی الٹنے کے باعث ہلاک ہونےوالوں میں زیاد تعداد بچوں کی ہے، حکام


ویب ڈیسک January 06, 2016
دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کو غیر قانونی تارکینِ وطن کے سب سے بڑے بحران کا سامنا ہے۔ فوٹو: فائل

ترکی میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے بچوں سمیت 36 افراد ہلاک ہوگئے.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ سے متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقام کی طرف ہجرت کرنے کی کوشش میں ترکی کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے بچوں سمیت 36 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر 8 افراد کو بچالیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے افراد شام سے یونان جارہے تھے کہ تیز لہروں کی وجہ سے ان کی کشتی الٹ گئی جب کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

واضح رہے کہ خانہ جنگی سے متاثرہ مشرق وسطیٰ کے ممالک سے اب تک لاکھوں افراد یورپین ممالک کی جانب ہجرت کرچکے ہیں جب کہ اس دوران 3 ہزار سے زائد پناہ گزین سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں جن میں ایک بڑی تعداد بچوں کی بھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں