جامعہ کراچیبی ایڈ کے ضمنی امتحانات کا شیڈو ل جاری
ایم بی اے(بینکنگ )کے رجحان ٹیسٹ کے نتائج جامعہ کی ویب سائٹ پردیکھے جاسکتے ہیں
جامعہ کراچی کے تحت بی ایڈ (مارننگ / ایوننگ )کے ضمنی امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے،
پروگرام کے مطابق امتحانات 19 جولائی تا13 اگست شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ جامعہ کراچی کے قریب واقع نئے کلاسز روم میں لیے جائیں گے،تما م پرچے دوپہر 2 تا5 بجے شام لیے جائیں گے،
دریں اثنا جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق ایم بی اے (بینکنگ ) کے رجحان ٹیسٹ کے نتائج جامعہ کراچی کی ویب سائٹ جاری اورسلور جوبلی گیٹ پر آویزاں کردیے گئے ہیں،
جامعہ کراچی اور صوبائی محکمہ امور نوجوانان کی مشترکہ کاوشوں سے کیرئیر کونسلنگ سیشن 19 جولائی کی صبح10 بجے ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقدہوگا جس سے جسٹس ریٹائرڈ رانابھگوان داس چیئرمین وفاقی پبلک سروس کمیشن کلیدی خطاب کریںگے۔