وفاقی کابینہ کو آج سوئس حکام کو خط پر اعتماد میں لیا جائیگا

ملک میں امن وامان کی صورتحال ،توانائی بحران سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا جائیگا


News Agencies/INP October 31, 2012
ملک میں امن وامان کی صورتحال ،توانائی بحران سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا جائیگا۔ فوٹو: اے پی پی/ فائل

وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج ) بدھ کو وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ہوگا۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ توانائی بحران، بلوچستان کمیٹی کی رپورٹ پر بحث و تجاویز بھی پیش کی جائیں گی ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ میں سوئس حکام کو سپریم کورٹ کے حکم پر سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کے صدر زرداری کیخلاف مقدمات کو ختم کرنے بارے خط کو واپس لینے کے لیے لکھے گئے مجوزہ خط کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائیگا،اجلاس میں وزیراعظم کابینہ کو سعودی عرب میں حج کے موقع پر خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیز سمیت دیگر مسلم رہنمائوں سے اپنی ملاقاتوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں