سمندری طوفان نے کئی امریکی ریاستیں اجاڑدیں ہر طرف تباہی بجلی بند 50 افراد ہلاک
82 لاکھ افراد بجلی سے محروم، کئی ریاستوں میں شدید برفباری، امریکی معیشت کو 45 ارب ڈالر کا نقصان
چین کے ویتنام سے ملحقہ سرحدی ساحلی علاقے میں طوفان سون کے باعث چھ کشتیاں ڈوب گئیں جبکہ دیگر ستر لاپتہ ہوگئیں۔
تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں جبکہ بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش اور تامل ناڈو کے ساحلی علاقوں میں طوفان کے خطرے کے پیش نظر ریڈ الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ پبلک سیکیورٹی بیورو کے ترجمان نے بتایا کہ میری ٹائم حکام نے کوانگشی میں کشتیوں میں پھنسے چھبیس ویتنامی خواتین اور بچوں کو زندہ بچا لیا ہے۔ خطے کے سیلاب کنٹرول اور خشک سالی ریلیف ہیڈکوارٹر نے کہا ہے کہ ڈونگشنگ میں بھی طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور فوری طور پر احتیاطی اقدامات کی ضرورت ہے۔
ادھر بھارت کی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے طوفان کے خطرے کے پیش نظر سکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے اور آندھرا پردیش میں ماہی گیروں کو خبردار کر دیا گیا ہے۔ خلیج بنگال میں ہوا کے زبردست دباؤ کے سبب منگل کی صبح تامل ناڈو کے کئی ساحلی علاقوں میں زبردست بارشیں ہوئی ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ بدھ تک یہ دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز طوفان تامل ناڈو کے ساحلی ضلعے سرنگاپٹنم سے ہوتے ہوئے آندھرا پردیش کے ساحلی علاقے نیّلور کے درمیان گزر سکتا ہے۔ نیلور ضلع کے ساحلی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ طوفان کے خطرے کے پیش نظر مختلف اضلاع میں کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے۔ ادھر سری لنکا نے طوفان کے خطرہ کے باعث جاری کردہ انخلاء کے احکامات واپس لے لئی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ طوفان نے ہمسایہ ملک بھارت کا رخ کر لیا ہے۔