شاہ رخ اورماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘کی شوٹنگ دوبارہ شروع
رئیس میں شاہ رخ خان 80کی دھائی کے بہت بڑے ڈان کے روپ میں نظر آئیں گے جبکہ ماہرہ خان ان کی اہلیہ کا کردار نبھائیں گی
KARACHI:
بالی ووڈسپر اسٹار شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی تعطل کا شکار فلم ''رئیس ''کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
راہول ڈھولکیا کی رئیس کا پہلا حصہ گزشتہ برس جون کے مہینے میں مکمل کر لیا گیا تھا۔ فلمساز رتیش سدھوانی کی طرف سے حال ہی میں مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر رئیس کے دوسرے حصے کی شوٹنگ کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔
راہول ڈھولکیا کی رئیس میں سپر اسٹار شاہ رخ خان 80کی دھائی کے بہت بڑے ڈان کے روپ میں نظر آئیں گے جبکہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان انکی اہلیہ کا کردار نبھائیں گی۔شاہ رخان اور ماہرہ خان کے علاوہ رئیس میں اداکار نوازالدین صدیقی بھی نمایاں کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ شاہ رخ خان کی ''رئیس'' رواں سال عید کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔