اسکردومیں 1971 میں بچھڑنے والا خاندان 45 برس بعد مل گیا
6 سال کا بچہ جب 45 سال کی عمر میں اپنے باپ سے ملا تو انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے
1971ء کی پاک بھارت جنگ میں بچھڑنے والاخاندان 45 برس بعد مل گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق 6 سالہ بچہ 51 سال کی عمر کا ہوکر اپنے بوڑھے باپ سے ملا توجذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ ابراہیم 45 برس بعد اپنے والد عبدالغفور سے ملنے کیلیے کانچی مقبوضہ کشمیرسے اسکردوجاپہنچا۔جہاں باپ بیٹا بغلگیر ہو کر انتہائی جذباتی ہوگئے۔
ماں کے انتقال کی خبرسن کر عبدالغفور رنجیدہ ہو گیا،جس پر رشتہ داراسے دلاسہ دیتے رہے۔3 ماہ کے ویزے پرآنے والے عبدالغفورنے ایکسپریس نیوزکوبتایاکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں اپنوں کے بغیرانتہائی تکلیف دہ زندگی گزاررہا ہے۔