داعش نے سعودی عرب کی جیلوں کوتباہ کرنے کی دھمکی دیدی

انٹرنیٹ پر جاری کردہ پیغام میں داعش نے الحایراور الطرفایہ کی جیلوں کاخاص طور پر ذکرکیا


Online/INP January 07, 2016
یمن میں بھی داعش کی سعودی قیدیوں کوپھانسی اور ان کے حراستی مراکزتباہ کرنے کی دھمکی ۔فوٹو : فائل

شدت پسندتنظیم اسلامک اسٹیٹ(داعش)نے سعودی عرب کی جیلوں کوتباہ کرنے کی دھمکی دیدی۔غیرملکی میڈیاکے مطابق انٹرنیٹ پر اس تنظیم کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں الحایر اور الطرفایہ کی جیلوں کا خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان جیلوں میں القاعدہ اور داعش سے تعلق رکھنے والے بہت سے دہشت گرد قید ہیں۔ جولائی میں الحایرجیل کے سامنے موجودچوکی پرخودکش حملے کی ذمے داری آئی ایس نے قبول کی تھی۔ابھی ہفتے کے روزہی سعودی عرب میں47افرادکوسزائے موت دی گئی، جن میں 43 کا تعلق القاعدہ اور دیگرشدت پسند تنظیموں سے بتایا جاتا ہے۔

اسی طرح یمن میں بھی دولت اسلامیہ گروپ نے دھمکی دی ہے کہ سعودی عرب میں حالیہ پھانسیوں کے باعث وہ تمام سعودی قیدیوں کے حراستی مراکزکوتباہ کردے گی۔

داعش نے اپنی ایک آن لائن سائٹ پرجاری بیان میں کہا ہے کہ ہم یمن میں قیدی بنائے گئے تمام سعودی قیدیوںکورہاکرنے کے خواہاں تھے تاہم اب ہم اس نتیجے پرپہنچے ہیںکہ جابرسلطنت کے خاتمے اور ان کے تمام قیدیوںکانام ونشان مٹائے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے۔یہی وجہ ہے کہ ہم نے یہ فیصلہ کیاہے کہ صنعامیں قیدی بنائے گئے تمام قیدیوں کو پھانسی دیدی جائے اوران کے تمام قیدخانوں سمیت انھیں تباہ کردیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔