70سالہ لوک فنکارآخرکار65 سالہ محبوبہ کوبیاہ لایا

70 سالہ طالب حسین گزشتہ روز بارات لے کر جھنگ روڈ کے گاؤں پینسرہ پہنچا


Numainda Express January 07, 2016
70 سالہ طالب حسین گزشتہ روز بارات لے کر جھنگ روڈ کے گاؤں پینسرہ پہنچا :فوٹو : فائل

کہتے ہیں محبت مر نہیں سکتی، یہ کہاوت اس وقت سچ ثابت ہوئی جب 35سال سے محبت کرنے والے لوک فنکار طالب حسین اور بشیراں بی بی آخر کار ایک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق الیاس پارک گلی نمبر8 کے رہائشی طالب حسین نے محبوبہ کا طویل انتظار تو کیا لیکن شادی نہیں کی۔ ادھر بشیراں بی بی کے گھروالوں نے زبردستی شادی تو کردی لیکن بشیراں سسرال میں رہنے کے بجائے میکے میں ہی رہی اور شادی کے ایک سال بعد ہی اس کے شوہر نے طلاق بھیج دی تھی۔

آخر کارراستے کی ساری دیواریں گرنے کے بعد 70 سالہ طالب حسین گزشتہ روز بارات لے کر جھنگ روڈ کے گاؤں پینسرہ پہنچا اور65 سالہ بشیراں کو بیاہ لایا۔ شادی میں دولہا اور دلہن کے رشتہ داروں نے بھرپور شرکت کی۔ طالب حسین کی رشتہ دار نواسیاں، نانی کے گھر آنے پر خوش دکھائی دیں۔ اس موقع پر خوب ڈھول ڈھمکا ہوا، دلہن اور دولہا بھی ناچتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں