محمد عامر کو نیوزی لینڈ کا ویزا جاری کر دیا گیا

تمام معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے عامر کو نیوزی لینڈ کا وزٹ ویزا جاری کیا گیا، ایریا منیجر نیوزی لینڈ امیگریشن


ویب ڈیسک January 07, 2016
محمد عامر نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ فاسٹ بالر محمد عامر کو نیوز لینڈ کا ویزا جاری کردیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے امیگریشن ایریا منیجر مائیکل کارلے کا کہنا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لئے وزٹ ویزا جاری کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام تر صورت حال کا جائرہ لینے کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈز کے تعاون سے عامر کو ویزا جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عامر کے ویزے کے لئے آن لائن درخواست جمع کرائی گئی تھی۔ محمد عامر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں، دونوں ممالک کے درمیان سیریز 15 جنوری سے شروع ہونے جا رہی ہے۔

 


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |